اتوار, مئی 19, 2024

خبریں

تازہ ترین

کوہلو میں مخبر مالو بوڈو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ 15 مئی کے روز ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے چپی کچ میں سفید کے مقام پر پاکستانی مخبر مالو بوڈو کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ مالو بوڈو پاکستانی فوج کے بدنام زمانہ کارندے نصیب اللہ مری کے انڈر متعلقہ علاقوں میں فوج و انٹیلیجنس اداروں کیلئے کام کرتا تھا۔ کوہلو و گردونواح میں لوگوں کی جبری گمشدگی، مقامی افراد کے مال مویشی کی چوری، فوجی جارحیت کے دوران مخبری، گھروں کو جلانے اور لوگوں پر تشدد سمیت متعدد سنگین قوم دشمن سرگرمیوں میں برائے...

دھمکیوں کے تناظر میں امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے اسلحے کا نیا پیکج

واشنگٹن(ہمگام نیوز ) امریکی کانگریس کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے اسلحے اور بارود کا نیا پیکج بھجوا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کو 3500 بموں کی منتقلی روکنے کے بعد تل ابیب کو اسلحے کی یہ پہلی کھیپ ہو گی جس کا بائیڈن انتظامیہ نے فی الحال اعلان نہیں کیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو رفح کے شہر پر بم برسانے سے روکنے کے لیے بموں کی منتقلی روکی گئی تھی۔ کانگریس کے عہدیداروں نے نام نہ بتانے...

جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 35,233 ہو گئی: وزارت صحت غزہ

غزہ(ہمگام نیوز ) غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران علاقے میں کم از کم 35,233 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 60 ہلاکتیں میں شامل ہیں۔ اور مزید کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 79,141 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے غزہ کے شہر رفح کے دور دراز جنوب...

بھارت نے چاہ بہار سے متعلق امریکی تحفظات کو رد کرتے ہوے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ممبئی (ہمگام نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جےشینکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک بندرگاہ کے منصوبے کے فوائد پر نظر ہے۔ امریکہ سے پابندیوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر پابندیاں لگائی گئیں بھارت ان امریکی پابندیوں کو مسترد کر دے گا۔ بھارت نے طویل عرصے پر پھیلے تعطل کے بعد اسی ہفتے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ کو چلانے اور ترقی دینے کے لیے دس سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بھارت مغربی ملکوں اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی کوششش میں ہے۔ چا بہار کا معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی...

کوہلو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہلو (ہمگـام نیوز) کاہان کے علاقے چپی کچ میں مشتبہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مالو کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔