شنبه, می 11, 2024

خبریں

تازہ ترین

خاران میں ایف سی اور انٹیلیجنس اداروں کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر پر چھاپہ

خاران (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق خاران شہر میں...

گلشن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جاں بحق۔

زاہدان(ہمگام نیوز) حالوش نیوز کے مطابق کی گزشتہ شب...

تربت اور گوادر سے بلوچ اسٹوڈنٹ سمیت 2 نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ، گوادر (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے...

گوادر پر باڑ لگا کر چین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ بی وائی سی

گوادر (ہمگام نیوز) ترجمان بی وائی سی کا کہنا...

بلوچ انقلابی رہنما بابو شیرو مری کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے- این ڈی پی

شال (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان...

دالبندین سے کوئٹہ جاتے ہوئےانجینئرانورمگسی لاپتہ

چاغی ( ہمگام نیوز) دالبندین سے کوئٹہ جاتے ہوئے بی اینڈ آر کے سب انجینئرانور مگسی راستے میں لاپتہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر دالبندین کے سب انجینئر محمد انور مگسی گذشتہ روز دالبندین سے کوئٹہ اپنے ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ کانک ضلع مستونگ کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں اغواءکرکے ان کی گاڑی کسی دکان کے سامنے کھڑی کرکے انہیں اپنے ساتھ لے گئے ذرائع کے مطابق انور مگسی کی اغواءاور گمشدگی کے متعلق مزید معلومات نہیں مل سکی تاہم ان کی گاڑی کانک کے مقام سے برآمد کرلی گئی ہے ۔

بی این ایل ایف نے فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی این ایل ایف کے ترجمان نوہان بلوچ نے کہا ہے کہ مند کے علاقے گوک میں ایف سی چیک پوسٹ پر ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے یہ بات انہوںنے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ بلوچستان کی آزادی اور مساوات پر مبنی سماجی ومعاشی نظام کے قیام تک بی این ایل ایف کا انقلابی جدوجہد جاری رہے گا

کاہان ، کنر باگ میں پاکستان ایف سی کا بلوچ آبادی پہ حملہ، ایک شہید ،تین زخمی

کاہان ( ہمگام نیوز) کاہان کے علاقے سبز میں کنر باگ گاؤں میں آج پاکستان آرمی نےگاجا خان مری کے گھر پہ حملہ کردیا جس کے بعد وہاں موجود بلوچوں نے پاکستان آرمی سے مقابلہ کیا جس سے گاجا خان مری شہید جبکہ موسیٰ خان مری، بشام مری اور موسیٰ مری کے فرزند زخمی ہوئیں ، گاجا خان مری کی لاش اور دیگر زخمیوں کو  پاکستان آرمی اپنے ساتھ لے گئے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پہلے پاکستان آرمی کی پیدل فوج نے کنر باگ میں شہید گاجا خان مری کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جس...

زہری میں انٹر کالج کے دو چوکیداراغواء

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  تحصیل زہری میں گورنمنٹ انٹر کالج کے دو چوکیداروں کو اغوا کرلیا گیا ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل زہری میں واقع گورنمنٹ انٹر کالج کے گیٹ کے قریب سے دوچوکیداروں سعداللہ باغبانی اور عبداللہ زہری کو اغوا کرلیا گیا ۔ مغوی دونوں افراد گورنمنٹ انٹر کالج زہری میں چوکیدا ر تھے اور گزشتہ روز ڈیوٹی دینے کے لئے کالج پہنچے تھے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے اغواکے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مذید کارروائی شروع کردی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں بند کردی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بند کردی ہے اور اپنے عملے کو دفتر وں تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق بدھ کو مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد تین خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت اور تین خواتین کے زخمی ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہے اور اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتروں میں محدود رہے اور اگر کہیں جانا بھی ہوں تو...