شنبه, می 11, 2024

خبریں

تازہ ترین

خاران میں ایف سی اور انٹیلیجنس اداروں کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر پر چھاپہ

خاران (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق خاران شہر میں...

گلشن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جاں بحق۔

زاہدان(ہمگام نیوز) حالوش نیوز کے مطابق کی گزشتہ شب...

تربت اور گوادر سے بلوچ اسٹوڈنٹ سمیت 2 نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ، گوادر (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے...

گوادر پر باڑ لگا کر چین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ بی وائی سی

گوادر (ہمگام نیوز) ترجمان بی وائی سی کا کہنا...

بلوچ انقلابی رہنما بابو شیرو مری کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے- این ڈی پی

شال (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان...

کابل: برطانوی سفارت خانے کے قافلے پر حملہ

کابل(ہمگام نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کے روز برطانوی سفارت خانے کے ایک قافلے پر ہونے والے خود کش بم حملے کے نتیجے میں ایک برطانوی شہری سمیت کم از کم پانچ افرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں افغان راہ گیر بھی شامل ہیں۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔کابل میں آج جمعرات کے روز برطانوی سفارت خانے کے قافلے پر جو حملہ کیا گیا اس کی گونج کابل میں دور تک سنی گئی اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ یہ حملہ جلال آباد روڈ پر کیا گیا جس کے راستے پر...

شاپک و ہیرونک میں آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے کیچ دھمگ میں ریاستی فورسز کی آبادیوں پرآپریشن کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے کیچ کے علاقے شاپک،ہیرونک میں ریاستی فورسز کی آبادیوں پر حملہ اور خواتین و بچوں پر تشدد جاری ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقے جہاں کٹھ پتلی حکومت کی ایما ء پر چادرو چار دیواری کی پامالی،فرزندوں کا اغوا،مسخ لاشوں کی برآمدگی معمول بن چکی ہے ۔اسی طرح کیچ کے علاقے شاپک،ہیرونک و گرد نواح کی آبادی گزشتہ کئی روز سے فورسز کے گھیرے میں...

پشین کے علاقے برشور سے تشدد زدہ لاش برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ضلع پشین کے علاقے برشور سے تشدد زدہ لاش برآمد تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع پشین کے علاقے برشور سے پولیس کو دوران گشت ایک تشدد زدہ لاش ملی جیسے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید تحقیقات جاری ہے ۔تاہم فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

پنجگور۔ پاکستانی فورسز کا منظور بلوچ کے گھر پہ چھاپہ

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور کے علاقے خدا بادان میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے منظور بلوچ کے گھر پہ چھاپہ مار کر وہاں خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھر سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے ، واضح رہے کہ پنجگور سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پاکستانی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں روز بروز زور پکڑتے جارہے ہیں جس کی بناء پہ کئی علاقوں سے لوگ دیگر شہروں مین نقل مکانی پہ مجبور ہورہے ہیں

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے ۔ بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی

بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کے باوجود اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جہاں پہ حصول تعلیم کیلئے میسر سہولتات کا فقدان ہے اور ساتھ ہی اب تک بھی بیشتر سکولوں میں اساتذہ غیر حاضر ہیں اور اس حوالے سے بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں غیر حاضر اساتذہ کی کوائف جمع کرنے کا آغاز کیا ہے اور بہت جلد علاقہ، سکول اور غیر حاضر اساتذہ کی لسٹ ذمہ دار...