یکشنبه, آوریل 28, 2024

خبریں

تازہ ترین

‎ریاست تربت دھرنے کو سبوتاژ کر نے کی کوشیں بند کردے۔ بی وائی سی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے...

خضدار سے ایک بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر خضدار سے پاکستانی...

پسنی سے ایک بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

پسنی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے...

جنگ بندی کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ حماس

یروشلم (ہمگام نیوز) خبر کے مطابق حماس کے نائب...

بلوچ گلوکار سبزعلی بگٹی کے گھر کے باہر دھماکہ،بچی سمیت تین افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانکی میں بلوچی گلوکار سبز علی بگٹی کی رہائشگاہ کے باہر بارودی سرنگ کا دھماکہ بچی سمیت تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانکی میں بلوچی گلوکار سبز علی کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئی بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔

آواران کے علاقے گُشانگ میں 5 نومبر کو بیادِ شہدائے ڈیرہ بگٹی عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)آواران کے علاقے گُشانگ میں بی آر پی اور بی آر ایس اوکی طرف سے شہدائے ڈیرہ بگٹی کی یاد میں 5 نومبر کو بیادِ شہدائے ڈیرہ بگٹی عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا جس میں دور دراز علاقوں سے بلوچ مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس پُرآشوب صورتِ حال میں جلسے کو کامیاب بنایا ۔ جلسے سے بی آر پی اور بی آر ایس او کے رہنماؤں نے خطاب کیا ۔بی آر ایس او کے بانک مہلب بلوچ، بانک لدّی بلوچ اور بی آر ایس او کے سینئر وائس چیئر پرسن...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1784دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1784دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی قلات کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر عبدالعزیز مغل بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور قلات کے عوام کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کا اغواء اور مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ گذشتہ ایک دہائی سے تسلسل کیساتھ جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پہ حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ گیشکور میں ھور کے مقام پر آرمی کے قافلے پر سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔مشکے نوکجو میں ریندک ایف سی چوکی پر حملہ کیا ، جس سے ایک اہلکار ہلاک و ایک زخمی ہوا، فورسز نے سرمچاروں کے حملوں کے بعد سول آبادی پر مارٹر گولے داغے۔جبکہ جمعرات کے روزجھاؤ ایف سی چوکی پر سنائپر سے حملہ...

اپنی دکانیں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے رضاکارانہ طور پر بند رکھتے ہوئے 13 نومبر کو یوم شہدائے بلوچستان کے طور پر منائیں،بی ایس...

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے مناسبت سے13 نومبر تاریخی پس منظر یوم شہداء اہمیت اور مقصد کے عنوان سے ایک لیفلٹ شائع کیاگیا ہے جن کے مندرجات میں بلوچ قومی آزادی شہید محراب خان اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد اور موجودہ قومی آزادی کے تسلسل اور شہداء کے غیر معمولی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ اور بلوچستان کے دیگر اقوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 13 نومبر کے دن یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر اپنی دکانیں...