شنبه, می 4, 2024

خبریں

تازہ ترین

امریکہ کب پاکستان کو اپنے قلی کیمپوں کو بند کرنے کو کہے گا ؟؟

ہمگام نیوز۔۔۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال کو اعلانیہ طور پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے مشقتی کیمپوں کو بند کرے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک وزراتی اجلاس میں کیری نے زور دےکر کہا کہ بین الاقوامی برادری شمالی کوریا میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیشن آف انکوائری (سی او آئی) کی رپورٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

عراق، یزیدی خواتین کے ساتھ داعش کے جنگجووں کا وحشیانہ سلوک

ہمگام ۔ تقریباً دو ماہ پہلے جب دولت اسلامیہ کے جنگجو عراق میں پیش قدمی کر رہے تھے تو ان سے بچنے کے لیے اقلیتی یزیدی برادری سنجار کے پہاڑ کی طرف فرار ہو گئی اور ہفتوں تک وہاں محصور رہی۔اس وقت یزیدی برادری دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی، لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ دنیا ان کی حالت زار کو بھول چکی ہے۔ شمالی عراق کے کرد علاقوں میں بے گھر یزیدی خاندان جہاں جگہ ملتی ہے وہاں عارضی کیمپوں میں پڑ رہتے ہیں، چاہے وہ جگہ نامکمل عمارتوں میں یا پلوں کے نیچے ہی...

بی این ایف کا 28 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

ہمگام نیوز۔۔۔۔ بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اخبا ری بیا ن جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستانی ریا ست کی جا نب مقبو ضہ بلوچستان میں بلوچوں کے اغواء ، چادر و چار دیواری کی پامالی ، فوجی آپریشنوں، اغواء شدہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے خلاف اٹھائیس ستمبر بروز اتوار کوبلو چستان بھر میں شٹرڈوان اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، ترجمان نے کہا کہ پنجگور ،پیدارک، وڈھ، خضدار، تمپ گومازئی،قلات ،ڈیرہ بگٹی،شاپک ،ہو شاب اور کوئٹہ کلی قمبرانی،سریا ب روڑاور مختلف علا قوں میں فوجی آپریشن...

انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچ نسل کشی کا نوٹس لیں ، بی آر پی

ہمگام نیوز۔۔۔۔۔ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت اور خضدارکے علاقے وڈھ سے بزرگ قبائلی رہنما عبدالعزیز مینگل سمیت تین بلوچوں کی بہیمانہ قتل اور گولیوں سے چھلنی لاشوں کی برآمدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچ نسل کش پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ ریاست کی جانب سے انسانیت سوز مظالم بلوچ قوم کو اپنے بنیادی حق آزادی کے جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کراسکتیں۔ فوجی آپریشنز جبری گمشدگیاں ، اذیتیں اور مسخ شدہ لاشیں بلوچ قوم کو خوف زدہ کرنے...

پنجگورسے چار افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور۔۔ ہمگام نیوز پنجگور چار افراد کی لاشیں برآمدپولیس کی نگرانی میں سول ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود اور پہنچی سے چار افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس کے مطابق وشبود سے ملنے والی لاشیں جنکی تعداد تین ہے بوریوں میں بند تھے اور حالت انتہائی خستہ ہے صرف ہڈی اور کھوپڑیاں باقی رہ گئی ہیں جو شناخت کے قابل نہیں جبکہ پنچی سے ملنے والی لاش کی شناخت رحمت اللہ ولدلعل محمد کے نام کی گئی ہے جو گدر ڈسٹرکٹ قلات کا رہائشی بتایا جاتا ہے جہنیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل...