پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

نوشکی میں پاکستان فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی میں پاکستانی فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔ تنظیم کے ترجمان جئیند بلوچ نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے ریخمی پل کے قریب فورسز کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جس میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان نے کہا ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچ گلزمیں کی آزادی تک جاری رہینگی۔

گوادر میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)گوادر میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو گوادر کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے بم نصب کررکھا تھا جو زورداار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو1880دن ہو گئے

کراچی(ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو1880دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کے لئے آنیوالوں میں بی ایس او آزاد مچھ و بولان کا ایک وفد کی کراچی میں لاپتہ افراد و شہدا کے لوحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آگ و خون کے منظر کو گہرا بنانے والے ریاستی طاقت انہیں روز نئی انسانی المیوں اور جبر و استبداد کا شکار بنا رہے ہیں۔ وہ تمام علاقے جہاں بلوچ قومی مزاحمت کی گہری اور وسیع سماجی بنیادیں ہیں مقتددرہ ریاستی قوتوں کی...

نوشکی میں فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ

نوشکی(ہمگام نیوز)نو شکی میں فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان فا ئر نگ کا تبادلہ، سرکاری زرائع کے مطابق دو اہلکار زخمی۔ تفصیلا ت کے مطابق بد ھ کی رات نوشکی کے علا قے زرین جنگل کے قر یب پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ ہوا جس میں فورسز کے دو اہلکا ر زخمی ہوئے،تاہم رات گئے تک فا ئرنگ کا سلسلہ جا ری تھا۔

ہرنائی میں فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتایا کہ 26جنوری کی شپ ہرنائی شہرک میں فورسز کو بلوچ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے میرک بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری اسطرح کی کاروائیاں آزادی تک جاری رہیں گے۔