پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

جعفرآباد میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم

جعفرآباد(ہمگام نیوز)جعفرآباد کے آرڈی 44میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم راکٹ لانچر کا آزادانہ استعمال ایک شخص شدید زخمی علاقے میں خوف و ہراس۔تفصیلات کے مطابق آرڈی 44کے علاقے گوٹھ گل محمد بگٹی میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ہوا،  فائرنگ اور راکٹ لانچر کے استعمال سے قریبی دو گھروں کو آگ لگ گئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر حمزہ خان جعفری نامی شخص شدید زخمی ہوا۔۔ فائرنگ کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا۔

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر کے روز کوئٹہ سریاب کلی بنگلزئی میں خمیسہ نامی ریاستی مخبر پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوئے ،یہ حملہ اس کے لیے وارننگ ہے کہ وہ اپنی کرتوتوں سے باز آجائے اور آزادی پسندوں کی تعاقب اور مخبری سے گریز کرے۔کل رات کیچ کے علاقے پیدارک میں میران ولد عزیز کے یونین پر سرمچاروں نے حملہ کیا جس سے ان کو نقصان پہنچا،ریاستی ایجنٹ سرکاری پشت پناہی میں یونین لگا کر عوام سے ٹیکس لیتے ہیں اور...

سیکرٹری داخلہ کا بیان بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے سیکرٹری داخلہ کے گزشتہ روز کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کے سیکرٹری داخلہ نے بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس اور بلوچستان سے ختم ہوتی ریاستی رٹ کو چھپانے کے لئے دروگ گوئی و من گھڑت بیان کا سہارا لیا ہے۔ بلوچستان میں بلوچ نوجوان پاکستان سے کسی بھی طرح کی وابستگی کا کبھی بھی اظہار نہیں کرتے ۔ کیونکہ بلوچ و پاکستان کے درمیان رشتہ فطری نہیں بلکہ تضادات سے پُر حاکم و محکوم کا ہے جو کہ بلوچ کی مرضی کے بر...

لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو1879دن ہو گئے

کراچی(ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو1879دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کے لئے آنیوالوں میں بی این ایم قلات ھنکین کا ایک وفد کی کراچی میں لاپتہ افراد و شہدا کے لوحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ یہاں ہم سانحہ توتک کے بلوچ شہدا کی اس عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنی قوم اور سرزمین سے بار غلامی اُتارنے کے لئے تحریک آجوئی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ اور قابض قوتوں کے سفاکانہ...

کوئٹہ کے علاقے سورنج سے 7 کان کن اغوا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے منگل کو سورنج میں واقع پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے 7 کان کنوں کو اغواء کیا، جن میں سے دو کو بعد میں چھوڑ دیا گیا، تاہم پانچ کان کن ابھی بھی اغواء کاروں کی تحویل میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں نا معلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیا مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی۔