پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے سورنج سے 7 کان کن اغوا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے منگل کو سورنج میں واقع پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے 7 کان کنوں کو اغواء کیا، جن میں سے دو کو بعد میں چھوڑ دیا گیا، تاہم پانچ کان کن ابھی بھی اغواء کاروں کی تحویل میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں نا معلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیا مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی۔

داعش کو بڑی شکست، کردوں نے فتح کا جھنڈا لہرا دیا

شام(ہمگام نیوز) عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق کوبانی میں کردوں اور داعش کے مابین چار ماہ سے جاری جنگ میں کردوں کی فتح ۔ تفصیلات کے مطابق شام کے انتہائی اہمیت کے حامل علاقے کوبانی میں چار ماہ سے جاری کردوں اور داعش کے شدت پسندوں کے مابین  خونی جنگ جاری تھی، طویل جنگ کے بعد کرد جہد کاروں نے اب داعش جنگجووں کو قریبی دیہاتوں سے باہر نکالتے ہوئے بالآخر مشرقی علاقوں  پہ بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ شام میں موجود 'سیرین آبزرویٹری فار ہومن رائٹس' کے رضاکاروں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ...

لاپتہ بلوچ شہدا و اسیران کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1876دن ہو گئے

کراچی(ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ شہدا و اسیران کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1876دن ہو گئے۔اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے سینیئر عہدے دارخورشید جمالی اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد و شہدا کے لوحقین سے اظہار ہمدردی کی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ 13نومبر1839سے لے کر آج تک یہ جنگ جاری ہے۔درمیان میں مختصر مدت کے لئے کم ہونے کے باوجود جاری ہے۔اس دوران بلوچ دشمن کی اذیت سہتے رہے اس طرح ہوتا ہوا آخر 1947کو بلوچ ریاست بحال ہوا اس کے بعد پھر برطانیہ کا بنایا ہوا ایک نومولود ریاست وجود...

نصیرآباد: بارودی سرنگ کی زد میں آکرگاڑی تباہ، پانچ ہلاک ایک زخمی

تمبو (ہمگام نیوز ) نصیر آباد کے علا قے چھتر پولیس تھا نہ کی حدود میں زمین میں دفن بارو دی سرنگ پر یک اب ڈاٹس چڑھ گئی۔ زوردار دھما کہ ہوا ۔ جس سے پا نچ ہلاک جبکہ ایک شدیدزخمی ہو گیا ۔ مر نے والوں میں ایک ہندو تا جر بھی شامل ہے ۔ پو لیس کے مطا بق نصیر آباد چھترپولیس تھا نہ کے حدود میں زیر زمین دفن بارو دی سرنگ پر پک اپ ڈاٹسن چھڑ گئی ۔ جس کی نتیجے میں جس کے با عث پانچ افراد ۔ سید یار محمد شا ہ ،...

بی آر اے نے پاکستان کو اندھیرے میں ڈبو دیا

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب  بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے ایک حملے کے بعد پاکستان کے اسّی فیصد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تھے۔ کیا پورے ملک کو تاریکی میں دھکیلنے کے لیے ایک حملہ ہی کافی ہے؟ گزشتہ رات پاکستان میں بجلی کی معطلی کا واقعہ پاکستان میں بجلی کے فراہمی کے لحاظ سے بدترین واقعات میں سے ایک تھا۔ پاکستان کے تقریباﹰ تمام بڑے شہروں سمیت، جن میں دارالحکومت اسلام آباد بھی شامل ہے، اور ایک ایئر پورٹ پر بھی بجلی غائب رہی۔ بجلی کا یہ بحران ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا، جب ملک پہلے ہی...