پیر, مئی 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

بھارت نے چاہ بہار سے متعلق امریکی تحفظات کو رد کرتے ہوے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ممبئی (ہمگام نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جےشینکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک بندرگاہ کے منصوبے کے فوائد پر نظر ہے۔ امریکہ سے پابندیوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر پابندیاں لگائی گئیں بھارت ان امریکی پابندیوں کو مسترد کر دے گا۔ بھارت نے طویل عرصے پر پھیلے تعطل کے بعد اسی ہفتے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ کو چلانے اور ترقی دینے کے لیے دس سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بھارت مغربی ملکوں اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی کوششش میں ہے۔ چا بہار کا معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی...

کوہلو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہلو (ہمگـام نیوز) کاہان کے علاقے چپی کچ میں مشتبہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مالو کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

تربت، بلوچی زبان کے نوجوان شاعر سخی ساوڈ بازیاب ہوگئے۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب تربت سے رہا کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ آج صبح سے ان کے بازیابی کی اطلاع تھی تاہم ان کی بازیابی رات کو ممکن ہوسکی۔ سخی ساوڈ بلوچی زبان کے نوجوان شاعر ہیں انہیں گذشتہ برس ضلع کیچ کے مرکزی شھر تربت سے فون پر رابطہ کرکے پلاٹ خریدنے کے بہانے بلاکر لاپتہ کیا، سخی ساوڈ تربت میں اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

جیونی میں تیز رفتار کشتیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق۔

جیونی(ہمگام نیوز )کنتانی ہور میں دو اسپیڈ بوٹس کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاک ایران سرحد پر جیونی میں کنٹانی ہور کے مقام پر دو تیز رفتار کشتیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اورماڑہ سے تعلق رکھنے والا امیر اکبر نامی نوجوان سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ روانہ کردیا گیا ۔

ممبئی میں دیو ہیکل اشتہاری بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ممبئی(ہمگام نیوز ) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں پیر کی شام کو پہلے گرد و غبار کے ساتھ تیز طوفان آیا اور پھر شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، مچان اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ عوام کو پہلے سے اس طرح کے موسم کا کوئی اندازہ نہیں تھا، جس سے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ بل بورڈ گرنے کا واقعہ پنت نگر میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے پاس واقع ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا اور اس سے متعلق ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے...