جمعه, می 10, 2024

خبریں

تازہ ترین

گوادر اور پنجگور سے 2 بلوچ فرزند پاکستانی فورسز کے ہاتھون جبراً گمشدہ 

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہروں گوادر اور پنجگور...

آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر آواران کے بازار...

بلوچستان کے مختلف میں 11 مئی سے بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے مختلف...

کوہلو میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارئے سرمچاروں نے 5 مئی کو رات ساڑھے گیارہ بجے کوہلو میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر دو بی ایم 12 میزائل داغے۔ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

کیچ میں ریاستی مخبر کو ہلاک اور فوجی کیمپ پر حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے تمپ میں ریاستی ایجنٹ، ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کیا۔ مزکورہ شخص سرنڈر کردہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا جس نے پاکستانی فورسز کے لیے نہ صرف سہولت کاری کا کام کیا بلکہ فورسز کے ساتھ آپریشنز و جارحیت، گھروں میں چھاپوں سمیت کئی بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی میں اہم کردار تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں اور ڈکیتیوں سمیت ڈرگ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا۔...

برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کر لیا، انکشاف

برطانیہ: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چین کے سائبر حملے میں برطانوی وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا جس میں ملازمین کے نام اور بینک کی تفصیلات سامنے آئیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ دو یا تین بار کیا گیا تھا اور یہ ایک پے رول سسٹم پر کیا گیا تھا جس میں موجودہ فوجی اہلکار اور کچھ سابق فوجی شامل تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دریافت ہونے کے بعد وزارت دفاع گزشتہ تین دنوں سے ہیکنگ کے پیمانے کو سمجھنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ تاہم یہ یقین نہیں ہے کہ کوئی ڈیٹا...

کوہلو، ایف سی کے مرکزی چھاؤنی پر حملہ۔

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہلو میں قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی جسکے بعد فائرنگ ہوا۔ علاقائی ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کوہلو شہر میں قائم ایف سی کے مرکزی چھاؤنی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دھماکوں کی نوعیت شدید تھی جن کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ واضح رہے کہ حملہ کوہلو شہر میں واقع قابض فرنٹیئر کور (ایف سی) کے مرکزی کیمپ پر ہوا...

برسلزمیں محکوم و مظلوم اقوام کی کانفرنس میں فری بلوچستان مومنٹ کی شرکت

لندن (ہمگام نیوز) برسلز میں دولہ الاحواز العربیہ کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں ایرانی زیر قبضہ مختلف اقوام کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایرانی جبر و استبداد اور قومی غلامی پر اظہارِ خیال کیا۔ اس کانفرنس میں فری بلوچستان مومنٹ کے وفد سمیت کرد، آزری، شام، ترکمن و دیگر محکوم قوموں نے اپنی سرزمین پر ہونے والی ظلم و جبر اور قومی غلامی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ جبکہ فری بلوچستان مومنٹ کی طرف سے پارٹی کےنائب صدر ڈاکٹر شہسوار اور خارجہ امور کے سربراہ جمال ناصر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے...