جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںافغانستان، طالبان کے حملے میں چھ بلوچ شہید، دو اغواء

افغانستان، طالبان کے حملے میں چھ بلوچ شہید، دو اغواء

نوشکی(ہمگام نیوز)افغانستان  میں طالبان کے حملے میں چھ بلوچ شہید ہوگئے ،جن میں چار کا تعلق نوشکی اور دو کا تعلق چاغی سے بتایا جاتاہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان  میں افغان طالبان نے حملہ کرکے چھ بلوچوں کوشہید کردیاہے،جن میں جمیل احمد بادینی،غلام سرور مینگل کا تعلق نوشکی کے کلی شریف خان ،قطب الدین جمالدینی کا تعلق کلی ڈیڈار،شاہ مراد مینگل کا تعلق کلی صاحبزادہ سے جبکہ عبدالباسط محمد حسنی اور عبدالغنی کا تعلق ضلع چاغی کے علاقہ تفتان سے بتایاجاتاہے،شہید ہونے والوں کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں تاہم قتل کرنے کے وجوہات سامنے نہ آسکیں،جبکہ دو افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ،شہداء کو سوموار کے روز بلوچستان انکے آبائی علاقوں میں تدفین کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز