جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںایران سے اسلحہ و بارود بحرین اسمگل کرنے کی سازش ناکام

ایران سے اسلحہ و بارود بحرین اسمگل کرنے کی سازش ناکام

منامہ (ہمگام نیوز)خلیجی ریاست بحرین کے وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسلحہ اور خطرناک دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے سازش میں ملوث پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین وزارت داخلہ کے مطابق ایران سے اسلحہ اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث عناصر اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام تربیت دی گئی وزارت داخلہ کے مطابق حراست میں لیے گئے دو افراد نے مبینہ طور پر اسلحہ اسمگلنگ کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے بحرین کے علاقائی سمندری حدود سے باہر اسلحہ اور گولہ بارود سے لدا ایک جہاز وصول کیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص کو 2013ء میں ایران میں عسکری تربیت دی گئی تھی۔بحرین پولیس کے مطابق انہوں نے 43 کلو گرام C4 نامی ایک خطرناک بارود ضبط کیا ایران کی جانب سے مسلسل سخت بیانات سامنے آنے کے بعد بحرین نے تہران میں متعین اپنے سفیر کو صلاح مشورے کے لیے واپس بلا لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز