شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںبولان: تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جانبحق

بولان: تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جانبحق

بولان (ہمگام نیوز)بولان میں کوئٹہ کے رہائشی تین دوست بولان میں پکنک مناتے ہوئے کندلانی ندی میں ڈوب کر جاں بحق۔مقامی لیویز نے نعشوں کو تحویل میں لے لیا۔نعشیں گھر پہنچنے پر عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی تین دوست حافظ عبدالوحید ولدعبدالعزیز،بسم اللہ ولد محمد ایوب لانگو،محمد اکبر ولد میر ہزار پہنور ساکنان ڈبل روڈ کوئٹہ پکنک منانے کی غرض سے بولان آئے تھے۔جہاں وہ کندلانی ندی میں غسل کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پاکر لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکرسول ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد انکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کچھی نے عید کے موقع پر بولان میں پکنک منانے پر پابندی بھی عائد کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز