جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کل بروز ہفتہ سرمچاروں نے گوادر میں سُنٹ سر فورسزچیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا یہ بات انہوں نے اتوار کے روز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلیفون کے زریعے این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ ۔ کل ہی پسنی کے چر بندن علاقے میں کوسٹ گارڈ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ اس کے علاوہ 3 تین جولائی کو پسنی بنگلہ بازار میں ایک پنجابی مخبر ملک مسعود کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا، جو کا ایک اہم ایجنٹ تھا ۔ اس کی ہلاکت کے بعد فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کا گھیراؤ کرکے عام لوگوں کو تنگ کیا۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز