جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںخاران: گل محمد رند کے گھر پر حملہ بطور تنبیہ کیا: بی...

خاران: گل محمد رند کے گھر پر حملہ بطور تنبیہ کیا: بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خاران شہر میں ایف سی کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا گروپس کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں جن میں چند نام نہاد صحافی بھی شامل ہیں جو صحافت کے مقدس پیشے کےلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بی ایل اے صحافت کے پیشے کو ایک مقدس پیشہ مانتی ہے اور ان صحافیوں کی قدر کرتی ہے جو صحافت کے اصولوں کے تحت اپنا فرض نبھاتے ہیں لیکن ان بدکردار افراد کو قابل گرفت سمجھتی ہے جو ایسے مقدس پیشے کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں بلوچستان کے تمام علاقائی پریس کلب میں خفیہ اداروں کے طرف سےگھسائے گئے ایسے زرخریدوں کی تمام معلومات تنظیم کے پاس محفوظ ہیں ہم انکے سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ہم صحافت کے شعبے سے جوڑے تمام افراد پر یہ بات واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ہم بلوچستان کے موجودہ حالات میں صحافیوں پراپنے موقف کی تشہیر کےلئے کسی بھی طرح کی دباؤ ڈالنے کو غیر اخلاقی عمل سمجھتے ہیں لیکن ہمارے لئے یہ بھی ناقابل برداشت عمل ہوگا کہ وہ بلوچ و بلوچستان دشمن پالیسوں کا حصہ بنیں اس وقت پورے بلوچ سرزمین پر بالخصوص خاران میں گل محمد رند آصف بادینی۔ غنی حسرت جو سوشل میڈیا میں پاکستانی فورسز اور ڈیتھ سکواڈ کی ترجمانی کرکے چند مراعات کے خاطر وطن و قوم دشمنی کا مرتکب ہورہے ہیں ان پر واضع کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خبردار رہے ورنہ صحافت کا لبادہ انکو عبرت ناک انجام سے بچا نہیں سکے گا۔ گزشتہ روز خاران میں گل محمد رند کے گھر پر دستی بم حملہ ایک تنبیہ ہے لیکن اگر انکے یہ ناروا اعمال جاری رہے تو انکو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز