جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںسبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مٹھری میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 فٹ ٹریک متاثر ہوگیا

دھماکے کے وقت کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی. دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور انھیں جزوی نقصان پہنچا۔

تاہم دھماکے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے، جبکہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز