جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںسرمچار نیازاللہ بلوچ عرف شکیل بلوچ وطن کی دفاع میں شہید ہوئے۔...

سرمچار نیازاللہ بلوچ عرف شکیل بلوچ وطن کی دفاع میں شہید ہوئے۔ بی ایل ایف

 کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہاکہ پانچ ستمبر کو فورسزنے بسیمہ کے ایک دور افتادہ گاؤں راغئے میں آپریشن کے دوران کئی نہتے بلوچوں کے گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا اور کئی بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔آپریشن پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے فورسزکا رستہ روک کر بلوچ آبادی کی دفاع کی، اس دوران فورسز سے جھڑپ میں بی ایل ایف کے سرمچار نیازاللہ بلوچ عرف شکیل بلوچ وطن کی دفاع میں شہید ہوئے۔ شہید نیازاللہ بلوچ ایک عرصے سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ وطن کی آزادی کی جنگ میں برسر پیکار ایک انتہائی لائق اور محنتی سرمچار تھا، بی ایل ایف انہیں اسکی شہاادت پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتاہے۔ اس جھڑپ میں دشمن فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے یہ بات انہوں نے بدھ کونامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ان آپریشنوں کے سلسلے میں پاکستان چائنا معاہدات کے بعد تیزی آئی ہے جہاں کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹائے گئے ہیں۔ گوادر کاشغر روٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گوادر سے لیکر اس راستے میں آنے والی ہر گاؤں بربریت کا شکار ہے اور علاقہ مکینوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ سامی، شہرک، شاپک، ڈنڈار، گیشکور، کولواہ، آواران، بالگتر، ہوشاپ،بسیمہ ، ناگ اور پنجگور کے علاقے زمینی و فضائی بمباری سے تباہ کئے گئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بلوچ اس بربریت سے تنگ آکر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فورسز تمام عالمی اور جنگی اصولوں کی پامالی کرتے ہوئے جنگ آزادی کو کچلنے اور وسائل کی لوٹ مار میں بلوچ نسل کشی میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان حقائق اور غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیکر دنیا کے سامنے آشکار کریں۔ترجمان نے کہا کہ 30 اگست کو سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گومازی میں گومازی کراس پرفورسزکے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسزکو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز