شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںعید کے پہلے دن سے آواران میں ریاستی جارحیت جاری ہے ۔بی...

عید کے پہلے دن سے آواران میں ریاستی جارحیت جاری ہے ۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد اسلامی فوج نے عید کے دن کا بھی پاس نہ رکھتے ہوئے عید کے پہلے دن سے آواران میں اپنی درندگی جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک سینکڑوں بلوچ کو شہید کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران آواران کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی بمباری کے ساتھ زمینی بمباری بھی کی گئی ہے جس سے کئی گھر تباء جبکہ بڑی تعداد میں مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ ریاست بلوچ سرزمین پر اپنے ناجائز قبضے کو بر قرار رکھنے کے لیے اب وسیع تر انسانی حقوق کی پامالیوں پر اتر آئی ہے جس میں عام آبادیوں پر بمباری ، بے گناء لوگوں کو اغواء و شدید تشدد بعد شہید کرنا ، پر امن سیاسی کارکنوں کو اغوا ء بعد شہید کرنا ہے ۔ حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ مہذب ممالک ، انسانی حقوق کے اداروں اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی بلوچ قوم کی نسل کشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز