جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2249دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2249دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2249دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں بی این ایم منگچر کا ایک وفد حمل بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد ، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سماج کی متاثرہ لواحقین بھر پور اظہار یکجہتی تاریخ قومی اور انسانی حوالے سے اہم ترین تقاضا ہے کیونکہ دکھ اور تکلیف کے اس کڑے امتحان سے گزرنے والے لواحقین کے لاپتہ پیاروں کو ان کے ذاتی مفاداتی فکر و عمل کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے بلوچ قوم کے احتماعی مفاد اور حقوق کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے ایسی صورت میں اس بارے بھی عید بلوچ قوم کے لئے خوشیوں کے اظہار کا کوئی ایسا پیغام نہیں لائی جو اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے لاپتہ اور شہید کئے جانے والے بلوچوں کے لواحقین کی مایوسی اور پتھر ائی گئی آنکھوں میں دلی مسرت سے بھرپور چمک پیدا کر سکے اسلئے ضروری ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی عید ایسے منائی جائے جیسا کہ غم دکھ اور کرب کے عالم میں بلوچ قوم مناتی آئی ہے تاکہ لاپتہ اور شہید کئے گئے بلوچوں اور ان کے لواحقین سے بھرپورایک جہتی کا اطہار کیا جاسکے اور عید کے دن والے روز تین بجے ریلی میں بھر پور شرکت کرکے بلوچ دوستی کا ثبو دیں ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لواحقین اس مطالبہ پر بھی علمدد رآمد سے اجتناب برتا جا رہاہے انسانیت سوز عمل کو بلا تو قف جارررکھے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز