جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںمردم شماری میں حصہ لینے والے ہمارے نشانے پر ہوںگے:بی ایل ایف

مردم شماری میں حصہ لینے والے ہمارے نشانے پر ہوںگے:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ منگل کے روز مشکے نوکجو میں پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ پیر کے روزشام کو ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے زیلگ میں پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ کل ہی مشکے میں نیشنل پارٹی کے ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر راکٹ حملہ کیا۔ یہ کیمپ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علی حیدر کی سربراہی میں قائم ہے۔ علاقائی طور پر اس کیمپ کا سربراہ دین محمد دینو ہے۔ 23 فروری کو کیچ میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستانی انتخابات اور مردم شماری جیسے مزموم عزائم کو روکنا ہے، جس کے تحت بلوچ قوم کو بلوچستان میں اقلیت میں تبدیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ کوئی بھی مکتبہ فکر مردم شماری کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرے وہ سرمچاروں کا نشانہ بنے گا۔ لہٰذ تمام لوگ ا ان بلوچ دشمن سازشوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز