پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی :تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں بر آمد

ڈیرہ بگٹی :تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں بر آمد

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے تین افرادکی مسخ شدہ لاشیں بر آمد۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں تین مسخ شدہ لاشیں پاکستانی فوج نے لیویز حکام کے حوالے کیے تھے۔ لیویز نے ان لاشوں کو عنایت شاہ دربار میں دفنایا جن کی عمریں عینی شاہدین کے مطابق سترہ اٹھارہ سال کے قریب تھے۔ مگر ان کی شناخت نہ ہو سکی لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لاشیں ان گمشدہ بلوچوں کی ہیں جنہیں ریاستی ادارے نے زبردستی اغواء کیا تھا اور دورانِ حراست ان پر تشدد کر کے انہیں شہید کیا گیا ہے۔ تین روز قبل بھی 12 لاشوں کو ایف سی نے لیویز کے حوالے کیا تھا ان کی شناخت کیے بغیر لیویز نے عنایت شاہ دربار میں اجتماعی قبر میں بغیر تہجیز و تکفین کے دفنا دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز