Homeخبریںتربت، دو بار لاپتہ کیے جانے والے کم عمر نوجوان نے خودکشی...

تربت، دو بار لاپتہ کیے جانے والے کم عمر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

تربت (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ملائی بازار تربت کے رہائشی نوجوان اخلاق احمد نے گزشتہ روز خوکشی کرلی۔

ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قبل ازیں انہیں دو مرتبہ جبری حراست کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔اور وہ نفسیاتی مریض بھی بن چکا تھا جس نے گزشتہ روز زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

انہیں گزشتہ روز ملائی بازار تُربَت کے قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔

Exit mobile version