Homeخبریںراسک قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ہاتھوں ایک شخص گرفتار

راسک قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ہاتھوں ایک شخص گرفتار

راسک (ہمگام نیوز ) گزشتہ روز اتوار کو ایک بلوچ شہری کو راسک کے علاقے نذر آباد میں واقع ایک ورکشاپ کے قریب سادہ لباس میں ملبوس قابض سیکورٹی فورسز نے عدالتی حکم اور الزامات کی وضاحت کیے بغیر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اس بلوچ شہری کی 21 سالہ شناخت عبداللہ للہ زہی ولد ایوب ہے جو کہ کہیر پتان راسک کا رہائشی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، سادہ لباس سیکورٹی فورسز نے نذر آباد گاؤں میں پرائیویٹ لائسنس پلیٹ والی کئی گاڑیوں کے ساتھ عبداللہ کو عدالتی حکم فراہم کیے بغیر گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔

 کہا جاتا ہے کہ پہلے تو سیکورٹی اور عسکری اداروں نے عبداللہ کی گرفتاری سے انکار کیا لیکن اس کے رشتہ داروں سے فالو اپ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ راسک انٹیلی جنس کور کی تحویل میں ہے۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version