کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 13 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے بریک ضلع بولان میں آب گم کے مقام پر فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں انجن اور 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ الکٹرانک میڈیا کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ریلوے نے 20 افراد کی ہلاکت کے حوالے سے بتایا
ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل ہیں
زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ بولان اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔