Homeخبریںچابہار میں چوروں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق

چابہار میں چوروں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب چابہار میں چوروں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چابہار میں چوروں کی فائرنگ سے 2 سالہ عبدالغفور صالحزہی ولد فرشید جانبحق ہوگیا

رپورٹ کے مطابق چند مسلح چوروں نے عبدالغفور کے والد کی موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی تاہم والد نے مزاحمت کی تو چوروں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک گولی اس کے بچے کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں چابہار سمیت کئی علاقوں میں عدم تحفظ بہت زیادہ بڑھ گیا جس کی وجہ سے آئے روز واردات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Exit mobile version