Home خبریں آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

0

آواران (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر آواران کے بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 2 بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت جاوید ولد محمد قاسم اور قمبر ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جو بدرنگ، جھاؤ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں رشتےدار ہیں جنہیں دو روز قبل آواران کے بازار سے جبراً لاپتہ کردیا گیا ہے جو کام کے سلسلے میں بازار آئے تھے۔

Exit mobile version