ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںافغانستان: نیٹو قافلے پر خودکش دھماکا، 8 شہری ہلاک

افغانستان: نیٹو قافلے پر خودکش دھماکا، 8 شہری ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب نیٹو اہلکاروں کے قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل کے انتہائی حساس علاقے میں اس دھماکے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس موقع پر کسی نیٹو اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکا خودکش حملہ ٹھا جس کے نتیجے میں نیٹو قافلے کے قریب موجود شہری گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
یہ حملہ افغان طالبان کی جانب سے پچھلے ہفتے کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے موسم بہار میں غیر ملکی افواج کے خلاف دھماکوں کی نئی لہر چلانے کا اعلان کیا تھا۔

ابھی تک اس بات کی اطلاعات نہیں ملیں کہ آيا اس حملے میں کوئی غیرملکی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔
یہ دھماکہ امریکی سفارت خانے سے تھوڑے ہی فاصلے پر شہر کے ایک بھیڑ والے علاقے میں ہوا۔
حملے میں نیٹو کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ وہاں سے گزرنے والی بہت سی دوسری کاریں بھی دھماکے کی زد میں آئی ہیں۔
یہ حملہ طالبان کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ غیر ملکی افواج کو موسم بہار کے اپنے حملوں میں نشانہ بنائيں گے۔
طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں کو گذشتہ برس امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان رہنما ملا منصوری کی نسبت سے'آپریشن منصوری' کا نام دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں افغان فوجی اڈے پر ہونے والے ایک حملے میں 130 سے زائد فوجی مارے گئے تھے اور حکام کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز