ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںاقتصادی راہداری سمیت کوئی معاہدہ بلوچ کو قبول نہیں.ڈاکٹر منان بلوچ

اقتصادی راہداری سمیت کوئی معاہدہ بلوچ کو قبول نہیں.ڈاکٹر منان بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ نے چین،پاکستان گھڑ جوڑ بلوچ سائل و وسائل پر سامراجی قوتوں کی یلغار و معاہدوں کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز قابض ریاست کی جانب سے ،اے پی سی کا انعقاد اور اس میں مقبوضہ بلوچ سرزمین ،گوادر،کاشغر کوریڈ ور پروجیکٹ کے بابت حتمی فیصلے دراصل دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے ۔ڈاکٹر منان بلوچ نے کہا کہ آج بلوچ ہر سطح پر اپنی آزادی کی جہد کے لیے بر سر پیکار ہے اور وہ اپنی سرزمین پہ کسی بھی قسم کی سامراجی قبضہ ،نام نہاد معاہدوں کو اپنی طاقت سے زیر کرنے کی قوت رکھتی ہے۔اقتصادی راہداری سمیت کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری اور معاہدئے بلوچ کو قبول نہیں اور انہیں عوامی طاقت سے نیست و نابود کیا جائے گا۔مرکزی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ دراصل مقبوضہ بلوچ سرزمین پہ چین کے ساتھ پاکستان کے منصوبے اس خطے میں عسکری و معاشی برتری کو قائم کرنے کے ساتھ بلوچ کو مستقل غلام بنائے رکھنے کی حکمت عملیاں ہیں،جس سے بلوچ قوم بخوبی آگاہ ہے اور بلوچ کسی بھی صورت اپنی سرزمین پر تا وقت کسی بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دینگے جب تک وہ خود اپنی آزاد ریاست کے مالک نہیں بنتے، اور عالمی طاقتوں کے ساتھ دنیا میں عسکری برتری ،اس خطے میں حکمرانی کے خواہش مند جان لیں کہ بلوچ ایک زندہ قوم ہے اور آج وہ شعوری انداز میں اپنی آزادی کے لیے جہد کر رہی ہے اور وہ کسی صورت بھی قابض ریاست کے کسی بھی منصوبے کامیاب نہیں ہونے دینگے،اقوام متحدہ و دیگر اداروں کو جو محکوم اقوام کی حقوق ، زمین کی پاسداری انکے لیے آواز اُٹھانے کے پابند ہیں وہ مقبوضہ بلوچ زمین پہ جاری عالمی طاقتوں کی رسہ کشی اور ریاستی قبضہ کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز