ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںامریکی مفادات و خوشنودی کیلئےہم نے مذہب میں نئے مسلک بھی ایجاد...

امریکی مفادات و خوشنودی کیلئےہم نے مذہب میں نئے مسلک بھی ایجاد کر ڈالے:سابق وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان کی ڈبل گیم پالیسیز کی وجہ سے رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فاکس نیوز کے تازہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے بقول ان کے ہم نے امریکہ کے لیے جو کچھ کیا، اس کی قیمت اب تک اپنے خون سے چکا رہے ہیں، حتیٰ کہ امریکی مفادات اور ان کی خوشنودی کے لیے ہم نے ' مذہب اسلام ' میں نئے مسلک بھی ایجاد کر ڈالے۔واضح رہے کہ حال ہی میں فاکس نیوز ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کردار کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتے تھے، ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے اور القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن وہاں فوجی اکیڈمی کے قریب بالکل آرام سے رہائش پزیز تھا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اسامہ بن لادن کے بارے میں جانتا تھا لیکن انہوں نے ہمیں اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'ہم نے امریکہ کے لیے جو کیا، اس کا بدلہ اب تک ہم اپنے خون سے چکا رہے ہیں'۔خواجہ آصف کے بقول 'امریکہ کے لیے ہم نے بڈھ بیر سمیت وہ جنگیں بھی لڑیں جو ہماری نہیں تھیں، امریکی مفادات کے لیے ہم نے مزہب اسلام میں نئے مسلک تک ایجاد کیے، حتی کہ امریکہ کے لیے اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو بھی تباہ کرکے ہم عدم رواداری لے آئے'۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا'۔بعدازاں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھی پاکستان کی سیکورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ اور دیگر افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک معاونت معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز