جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںاوتھل یونیورسٹی کی تعلیمی معیار میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے۔بی۔ایس۔اے۔سی

اوتھل یونیورسٹی کی تعلیمی معیار میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے۔بی۔ایس۔اے۔سی

اوتھل(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کے صدر نبیل بلوچ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاکہ لسبیلہ یونیورسٹی پہلے کی نسبت دن بہ دن ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ کی دن رات محنت کی وجہ سے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں بہتری آرہی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تجربہ کار پی ایچ ڈی ہولڈرز کی مستقلی ایک بہت ہی اچھا اقدام ہے۔ جس میں ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی، ڈاکٹر آحمد نواز کھوسہ، ڈاکٹر مسعود کاکڑ اور ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی مستقل ہوئے ہیں جو کہ طلباء کے لئے معیاری تعلیم حاصل کرنے کے اچھے مواقع ہیں۔گزشتہ دنوں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کے صدر نبیل بلوچ، جنرل سیکرٹری سہیم مراد بلوچ، نائب صدر نادر بلوچ، عدنان بلوچ، فیصل بلوچ قیصر بلوچ عامر بلوچ صاحب جان بلوچ اور جنید بلوچ نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، رجسٹرار ڈاکٹر آحمد نواز کھوسہ، ڈین ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مسعود کاکڑ سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور آئندہ کے لئے یونیورسٹی میں طلباء کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز