نیویارک (ہمگام نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، اس رپورٹ میں تارکین وطن کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، من مانی گرفتاریاں اور غیر ضروری طاقت کے استعمال پر زور دیا گیا۔ ادارے نے شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد شہروں میں ہونے والی کارروائیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے وفاقی اہلکاروں کی جانب سے ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی ماورائے عدالت قتل کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے میں امریکا میں امیگریشن کارروائیوں کے دوران تارکینِ وطن کے خلاف انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیاں، من مانی گرفتاریاں، غیر ضروری طاقت کا استعمال اور پ±رامن احتجاج دبانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔امریکا میں 35 سال سے مقیم بھارتی نژاد خاتون کو آئی سی ای نے گرفتار کر لیا،شکاگو، منیاپولس، سینٹ پال، نیو اورلینز اور واشنگٹن ڈی سی میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وفاقی اہلکاروں کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال اور غیر قانونی ہلاکتوں کی ماورائے عدالت قتل کے طور پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔