اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبلوچستان کے چار اضلاع میں آئندہ برس تیل و گیس نکالنے کے...

بلوچستان کے چار اضلاع میں آئندہ برس تیل و گیس نکالنے کے لیئے ڈرلنگ کی جائیگی۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  وفاقی حکومت نے بلوچستان  میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کردیا،دو درجن ملکی اور بین الااقوامی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے، پی پی ایل نے بلوچستان کے چار اضلاع میں سروے مکمل کرلیا۔بلوچستان زیر زمین قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے، یہاں سونا، چاندی ،لوہا ،ماربل جیسی معدنیات سمیت تیل اور گیس کے وسیع ذخائرہیں ۔۔محکمہ معدنیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اس وقت سونے اور تانبے، تیل وگیس سمیت قدرتی وسائل کے 42 بڑ ے بڑے ذخائر موجود ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے خضدار،لسبیلہ، خاران ،حب اور بارکھان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سیسمک سروے مکمل کرلیا ہے اور آئندہ برس ڈرلنگ کاکام شروع کردیاجائے گا، جبکہ سوئی میں رواں سال مزید چار کنوؤں کی کھدائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز