منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبلوچی زبان کے عظیم شاعر مبارک قاضی گزشتہ شب انتقال کر...

بلوچی زبان کے عظیم شاعر مبارک قاضی گزشتہ شب انتقال کر گئے

 

تربت (ہمگام نیوز ) مشہور و معروف اور اپنے وقت کے عظیم شاعر مبارک قاضی گزشتہ شب اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بلوچی زبان کے عظیم شاعر مبارک قاضی انتقال کرگئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مبارک قاضی، بابو عالم نامی ایک شخص کے گھر میں مہمان تھے جہاں وہ رات کو ان انتقال کرگئے۔

مبارک قاضی کی جسد خاکی کو ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد آج انھیں، ان کے آبائی شہر پسنی روانہ کر دیا گیا ہے ،جہاں آج عصر کی نماز کے بعد ان کی جنازہ ادا کی جائے گی۔

مبارک قاضی کی وفات کی تصدیق نوجوان شاعر اصغر محرم نے کی ہے ۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ شب بابو عالم کے گھر سنگانی سر میں مہمان تھے وہیں گھر میں ہی انتقال کرگئے ہیں ۔

کہا جاتا ہے کہ قاضی مبارک عرصہ دراز سے علیل تھے ،انھوں نے اپنے نا سازگی کے حوالے سے اسی ہفتے قطب الغیث میر ساگر کو لکھے گئے ایک ادبی خط میں کیا تھا، جس میں وہ اپنے صحت اور کمزوری کا زکر کیا تھا۔

مبارک قاضی جنہیں بلوچی ادب میں محبت سے "ابا قاضی" کا لقب دیا گیا تھا شاعری کی دنیا میں ایک الگ پہچان کے مالک تھے۔ وه ہر زمان و مکان کا شاعر کہلاتا ہے ۔

ان کے شاعری نے نصف صدی تک بلوچی ادب میں براہ راست راج کرتا رہا وہ اگلے کئی صدیوں تک بلوچی ادب اور زبان کی خدمت کے ساتھ ساتھ بلوچ تحریک پر اپنی شاعرانہ عزم کے باعث یاد رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز