ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلوچ وپشتون طلباء پر حملے کی مذمت کرتے ہیں:آل طلباء تنظیموں کا...

بلوچ وپشتون طلباء پر حملے کی مذمت کرتے ہیں:آل طلباء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

کوئٹہ(ہمگام نیوز) آل طلباء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں بی ایس او کی مرکزی چیئرمین خالد بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی چیئرمین رشید کریم بلوچ، بی ایس او پجار کی طارق بلوچ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی صدر اشفاق بلوچ اور پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی چیئرمین شہباز ایسوٹ نے شرکت کی۔
مشترکہ اجلاس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ پشتون طلباء کے ساتھ جو دل خراش واقعہ پیش آیا ہے انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب حکومت بھی حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ حالانکہ پنجاب حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کے طلباء کو اس طرح بے یار و مددگار نہیں چھوڑنا چاہئے۔ بلوچستان سے بلوچ اور پشتون طلباء تعلیم حاصل کرنے کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کا رخ کرتے ہیں۔لیکن وہاں ایک مخصوص ٹولہ ایک تسلسل کے ساتھ طلباء پر حملہ آور ہوکر انہیں تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ افسوس اس بات پر ہوئی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا جو اپنے آپ کو غیر جانبدار کہتے ہوئے تھکتے نہیں ہے لیکن آج اس حوالے سے دونوں میڈیا ہاؤسز یک طرفہ کوریج دے رہے ہیں۔ خصوصََا الیکٹرانک میڈیا۔ وہاں طلباء جوکہ پڑھنے کیلئے جاتے ہیں لڑائی بھی ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے ان معصوم طلباء پر دہشت گردی کا الزام لگا کر انہیں اینٹی ٹیررسٹ کورٹ میں پیش کرنا اور پھر دس روزہ ریمانڈ پر بیھجنا جوکہ انتہائی ظلم کی مترادف ہے۔
آخر میں تنظیم کے مرکزی نمائندوں میں کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا اورآئندہ لائحہ عمل کا اعلان اس پریس کانفرنس میں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز