اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبلوچ ڈاکٹروں کوقومی و لسانی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنایا جارہا...

بلوچ ڈاکٹروں کوقومی و لسانی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے: بلوچ ڈاکٹرز فورم

( کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹر فورم نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں شعبہ ڈرماٹالوجی میں میرٹ کے برخلاف تعیناتی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ڈاکٹروں کوقومی و لسانی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنا کر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کے پیچھے ایک مخصوص سوچ کار فرما ہے۔جس کی مثال حال ہی میں پی جی ایم آئی کی جانب سے منعقدہ ٹیسٹ میں بلوچ ڈاکٹروں کی میرٹ کے معیار پر پورا اترنے کے باوجود سلیکشن نہیں کیا گیا بلکہ شعبہ ڈرما کے پروفیسر کی جانب سے اپنے من پسند شخصیت کو تعینات کیا گیا۔ جو کہ نہ صرف ڈاکٹر و شعبے بلکہ پورے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ صحت جیسے بنیادی شعبے میں اس طرح کی اقداما ت مزمت کرکے تمام مزموم ارادوں کا پردہ پاش کرتے رہیں گے۔اور اس طر ح زہنیت کے مالک زمہ داروں کی حوصلہ شکنی کرتے رہیں گے۔اور ادارے میں میرٹ کی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ہر فورم جد و جہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز