ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبندرعباس، ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

بندرعباس، ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

بندرعباس(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز فجر کے وقت ایک ریٹائرڈ آئی آر جی سی اہلکار کے قتل کے جرم میں ایک ذہنی مریض بلوچ قیدی کو بندر عباس جیل میں پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندرعباس(گمبران) میں ایک ذہنی مریض قیدی 35 سالہ راشد بلوچی ولد عبدالواحد کو پھانسی دے دی گئی، رشید جو کہ مقبوضہ کے شہر سراوان کا رہائشی تھا۔

 رپورٹ کے مطابق، راشد کا تقریباً سات سال قبل جزیرہ کیش میں آئی آر جی سی کے ایک ریٹائرڈ گاڑی کگ ڈرائیور سے زبانی جھگڑا ہوا تھا اور اس نے ڈرائیور کی بدتمیزی اور لڑائی پر غصہ کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ یہ اس صورت میں ہے کہ راشد کے پاس ذہنی اور جذباتی مسائل کا سرخ کارڈ ہے اور اس کو قتل کرنے کا کوئی خاص ​​مقصد نہیں تھا۔

 ریڈ کارڈ رکھنے والے راشد کے لیے دستیاب میڈیکل فائل کے مطابق عدالت نے اس کی جسمانی اور ذہنی حالت کی پرواہ کیے بغیر اسے موت کی سزا سنائی تھی اور اس کی سزائے موت پر گزشتہ صبح عمل درآمد کر دیا گیا۔

ریڈ کارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کہ کسی وجہ سے وہ معذوری یا نقص کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز