Homeخبریںبندر عباس جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

بندر عباس جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

بندرعباس( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق آج 15 مئی کو صبح کے وقت بندر عباس جیل حکام نے دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی شناخت 37 سالہ عبدالرحمن موسیٰ زہی ولد خدا رحم ہے جو کہ شادی شدہ اور دو چھوٹے بچوں کے والد ہیں ۔ اور زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے قیدی کی شناخت 34 سالہ جلال ریگی براھوئی ولد محمد حسن ہے شادی شدہ ہے چار بچوں کا والد ہے تہلاپ میرجاوہ کا رہائشی ہے ۔

 واضح رہے کہ ان دونوں شہریوں کو 2018 میں بندر عباس سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور مذکورہ افراد کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کی بارہا تردید کے باوجود اس شہر کی انقلابی عدالت میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ ان افراد کو 13 مئی کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے بندر عباس جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Exit mobile version