Home خبریں بیوٹمز چلتن کیمپس کی فعالییت” اور دیگر تعلیمی مسائل پر ایجوکیشنل واک...

بیوٹمز چلتن کیمپس کی فعالییت” اور دیگر تعلیمی مسائل پر ایجوکیشنل واک کا انعقاد کیا گیا۔ بساک

0

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے بلوچ لٹریسی کیمپئن کے تحت “بیوٹمز چلتن کیمپس کی فعالییت” اور دیگر تعلیمی مسائل پر ایجوکیشنل واک کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی مسائل پر بلوچ لٹریسی کیمپئن کے تحت مختلف قسم کے پروگرامز بنائے گئے ہیں جس میں انٹرایکٹیو سیشن، ڈیٹا کلیکشن، اور ایجوکیشنل واک شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم کی جانب سے “بلوچستان کے اعٰلی تعلیمی حقوق" کے نام سے ایک منظم اگائی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے، اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سریاب کیچی بیگ میں “بیوٹمز چلتن کیمپس” کی فعالیت کے حوالے سے ایجوکیشنل واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سریاب کے عوام اور طلباء و طالبات نے شرکت کی، ایجوکیشنل واک میں تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے ممبران نے شرکاء سے گفتگو کی اور سریاب یونٹ کے ممبران نے سریاب کے تعلیمی مسائل پر ٹیبلو ڈرامہ پیش کیا۔

Exit mobile version