Home خبریں پنجگور، فائرنگ سے لاپتہ خالد تگاپی اور شہید مقبول تگاپی کی بہن...

پنجگور، فائرنگ سے لاپتہ خالد تگاپی اور شہید مقبول تگاپی کی بہن زخمی بہنوئی عبدالباسط سکنہ خاران شہید۔

0

پنجگور (ہمگام نیوز) طلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں تارآفس کالج ایریا کے قریب واقع ایک رہائشی کوارٹر میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کی جانب سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔

مزاحمت کے ردعمل میں ریاستی ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاران سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط مینگل شہید ہوگیا جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

شہید عبدالباسط خدا رحیم مینگل کے بیٹے جبکہ 13 سال سے لاپتہ خالد نواب تگاپی اور شہید مقبول تگاپی کے بہنوئی تھے۔ یاد رہے کہ خالد نواب اور مقبول تگاپی کو تیرہ سال قبل پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ کیا تھا جس کے بعد مقبول تگاپی کی مسخ شدہ لاش پہنکی گئی جبکہ خالد نواب تاحال لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ چتکان میں واقع مذکورہ ایریا پاکستانی خفیہ اداروں کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں اس طرز کی کاروائیاں ان کے حمایتی مسلح کارندوں کی جانب سے سرانجام دی جاتی ہیں۔

مذکورہ فیملی اپنی بے لوث قربانیوں کی وجہ سے اس خطے میں قوم و تحریک دوستی کی مثال کے طور پر جانی جاتی ہے۔

Exit mobile version