Home خبریں بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کل بروز جمعہ مند میں گوک فورسزچیک پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ،کل تمپ میں ایک راکٹ حملے میں فورسز کی رہائش گاہ پر راکٹ گرنے سے فوروسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزیر کہاکہ گزشتہ روز گوادر میں جاوید کمپلکس کے ساتھ ایف سی چوکی پر دستی بم سے حملہ کرکے ایک ایف سی حوالدار کو ہلاک کیا، جبکہ دو سپاہی زخمی ہوئے۔4 جولائی کو بلیدہ ایف سی کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version