Home خبریں بی آر اے نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی آر اے نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

0
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے تمپ میں فورسز کے کیمپ پر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ جس سے فورسز کو بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے علاوہ پنجگور کے علاقے سندسر میں ایف ڈبلیو او کی چوکی پر راکٹوں اور گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے ہفتہ کی صبح تربت سے میرانی ڈیم جانیوالے فورسز کے کانوائے پر گوک دان اور ڈنک کے درمیانی علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس سے فورسز کی گاڑی تباہ اور6 اہلکار ہلاک ہوگئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گئی

Exit mobile version