جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہ بدھ کے روز گومازی میں پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ چیک پوسٹ سے نکل کر گومازی چیر ی بازار کی جانب جارہے تھے۔ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ بدھ ہی کے روز مشکے میں ریاستی مخبر گل محمد کو سزا کے طورپر ہلاک کیا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں ریاستی پیرول پر چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے گل محمد ولد بیزن سکنہ سنیڑی مشکے، کو6 اگست کو سرمچاروں نے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش اور پوچھ گچھ اُس نے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کیا۔ وہ بلوچوں کی مخبری، آپریشن، اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔ انسانیت کے خلاف جرائم پر قابض ریاستی فوج کا ساتھ دینے اور اقبال جرم پراُسے کل مشکے میں موت کی سزا دی گئی۔ پاکستانی فورسز اور اسکے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز