ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف و بی آر اے نے حملوں کی ذمہداری قبول...

بی ایل ایف و بی آر اے نے حملوں کی ذمہداری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام  نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کل رات سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک اور تجابان کے درمیان ہپتاری ندی میں پاکستانی فوج کی ایک گشتی گاڑی پر حملہ کرکے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں پاکستانی فوج کا گشت، کیمپ اور چوکیاں نام نہاد ترقی اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک ) منصوبے کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہیں۔ جہاں فوجی آپریشن کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کونقل مکانی پر مجبور کیا گیاہے۔ اور ہزاروں افراد کو اُٹھا کر لاپتہ کیا گیا ہے، جبکہ سینکڑوں لاشیں پھینکی گئی ہیں۔ اس طرح یہ منصوبہ آغاز ہی میں بلوچ نسل کشی کا سبب بن گیا ہے۔ جس کیخلاف ہر طرح مزاحمت جاری رہی گی۔دریں اثناءبلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ،ترجمان سر باز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہاہے کہ نصیر آباد کے علاقے چھتر میں سونواہ کے مقام پر 132 کے وی بجلی کے تین کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑیا اور آج صبح کھمبوں کی مرمت کے لئے آنے والے ٹیم کے حفاظت پر مامورفورسزکی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ ایک اور کاروائی میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چھ کے قریب زخمی ہوئے دھماکے میں فورسز کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہماری کا رروائیاں جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز