پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںتربت۔ تجابان میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ...

تربت۔ تجابان میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ بلاک،علاقہ مکینوں نے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی ہے

تربت(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بھاسر ولد شے حق نامی. نوجوان کو گھر میں چھاپہ مار کر جبری غائب کردیا جس کے خلاف آج ہفتے کو علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوشاپ میں بھی گزشتہ شب چھاپہ کے دوران دو نوجوان لاپتہ کیے ہیں جن کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز