Homeخبریںتربت: کرش پلانٹ پر حملہ،پنجاب کے دو رہائشی ہلاک

تربت: کرش پلانٹ پر حملہ،پنجاب کے دو رہائشی ہلاک

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے گوکدان میں اعلی صبح چار بجے نامعلوم مسلح افراد نے قائم کرش پلانٹ پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کے بقول نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کے صوبہِ پنجاب کے دو باشندوں کو اغواء کرکے کچھ فاصلے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ثاقب ولد مرسلین اور صدام ولد یامین کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پہچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

Exit mobile version