Homeخبریںتمپ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

تمپ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تمپ کے علاقے گومازی میں رات گئے پاکستان آرمی نے بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدص کو پامال کرتے ہوئے ایک گھر پر دھاوا بول دیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان آرمی نے گزشتہ شب ایک بجے مقامی آبادی میں گھس کر ایک گھر پر حملہ کیا جہاں ایک بلوچ نوجوان راشد ولد جلیل کو اغواء کرکے جبراً لاپتہ کردیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق لاپتہ کیے جانے والے راشد ولد جلیل گومازی ہی کا رہائشی نوجوان ہے جو سرحدوں پر کاروبار سے منسلک محنت و مزدوری کرتا ہے۔

Exit mobile version