Homeخبریںسوئی میں پاکستان آرمی کی لوٹ ماری

سوئی میں پاکستان آرمی کی لوٹ ماری

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) پاکستانی فوج نے گزشتہ شب سوئی کے علاقے رئیس توخ کے مقامی لوگوں کے 190 بکریاں، 80 بھیڑیں اور 20 گائے چار ٹرکوں میں ڈال کر سوئی چھاؤنی منتقل کردیئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مزکورہ علاقوں میں لوٹ مار پچھلے دس دنوں سے جاری ہے۔ اب تک مقامی لوگوں کے سینکڑوں مال مویشی لوٹ چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ سوئی شہر میں بھی چھاپوں کے دوران لوگوں کے گھروں میں موجود جمع پونجی لوٹ چکے ہیں۔

اسکے علاوہ مقامی لوگ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان دنوں میں پاکستان آرمی دو درجن سے زائد مقامی رہائشیوں کو اغواء کرکے لاپتہ کرچکی ہے۔

Exit mobile version