اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںتیرہ نومبر کو فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے یوم شہداہ بنانے...

تیرہ نومبر کو فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے یوم شہداہ بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔بی۔ایس۔ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں فری بلوچستان موومنٹ کے جانب سے 13نومبرکو یوم شہدائے بلوچستان کے مناسبت سے منانے کے اعلان کی بھر پور طریقہ سے حمایت کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ممکنہ تقریبات کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یورپ سمیت بیرون ممالک مقیم بلوچ اور دیگر قوم دوست و آزادی دوست اقوام 13نومبر کے حوالہ سے یادگاری ریفرنسزاور شہدائے بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرنے والے تمام تر تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر بلوچ قومی آزادی کے لئے اپنی جانوں سے گزرنے والے شہدائے آزادی کو ایک ہی دن سلام و عقیدت پیش کریں ترجمان نے کہاکہ 13نومبر کا بلوچ قومی تاریخ میں ایک الگ اہمیت و افادیت ہے اور یہ ایک غیر معمولی فیصلہ تھا کہ تمام بلوچ شہداء کو جو ایک سو ستتر سالہ آزادی کی جدوجہد کے تسلسل کو اپنی بے پناہ قربانیوں سے زندہ رکھا ان کویاد کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ہی د ن کا انتخاب کیا جائے اور گزشتہ چند سالوں سے بلوچ قوم شہدائے بلوچستان کے الگ الگ برسیان منانے کے بجائے 13نومبر کو بلوچ شہداء کے مشترکہ برسی مناتے آرہے ہیں اور اس سال بھی 13نومبر کو بلوچ عوام عقیدت و احترام اور جوش جذبہ سے منارہی ہے جبکہ فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے اس دن کے حوالہ سے وسیع تر پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے اور خصوصا یورپ اور دیگر ممالک میں بلوچ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ عوام 13نومبر کو تمام معلوم و گمنام ہزاروں بلوچ شہداء کی جدوجہد ،کردار اور کوششوں کو یاد کرتے ہوئے یکسوئی کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کریں اور ہر ایک اپنی سطح اور اپنے اپنے انداز مین بلوچ سرفروشوں کو سلام عقیدت پیش کریں اور ان کے یاد میں شمعیں روشن کریں ترجمان نے کہاکہ شہداء نے تمام تر سختیوں اور مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک آزاد و روشن بلوچ مستقبل کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کئے ان کے جانثاری جرائت اور بے پناہ کوششوں سے آج بلوچ جہد آزادی زیادہ منظم ا ور مضبوط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں قوموں کا ان کا لہو اور قربانیاں ہی زندہ رکھتی ہے بلوچ قوم صدیوں سے اپنی آزادی شناخت اور بقاء کے لئے مثالی قربانیوں سے گزرے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچ آج زخمی ہے مگر زندہ ہے بلوچ قوم اپنے شہداء کے غیر معمولی قربانیوں سے اپنی وجود کو برقرار رکھاہے اگر بلوچ قوم میں قربانیاں دینے والے سپوت نہ ہوتے تو آج بلوچ قوم کی حیثیت ریڈ انڈینز سے مختلف نہیں ہوتی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز