Homeخبریںحوران بلوچ کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے: ایچ آر سی پی

حوران بلوچ کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے: ایچ آر سی پی

اسلام آباد (ہمگام نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کوآرڈینیٹر حوران بلوچ کو ہراساں اور انکی فیملی کو دھمکانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دو ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کارکن حوران بلوچ کی جانب سے انکو ہراساں کیے جانے کے الزامات نے انہیں تشویش میں مبتلا کیا ہے۔

ٹوئٹس میں کہا گیا ہے کہ حوران بلوچ نے قبول کیا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ہفتے کے ابتداء میں کوئٹہ میں انکے خاندان کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ حوران بلوچ کو کارکن کے طور پر کام کرنے کے سلسلے میں انکے والد کو اہلکاروں نے دھکیاں دی ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹوئٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک جائز انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر حوران بلوچ کو انتقام کے خوف سے آزاد اپنا کام کرنے کے پورا حق حاصل ہے۔

ٹوئٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان الزامات کی تحقیق کرے اور قصورواروں کا احتساب کرے۔

Exit mobile version