Homeخبریںخاران اور واشک میں زلزلے کے جھٹکے

خاران اور واشک میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،،تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی شب آٹھ بجکر 43منٹ پر خاران، واشک، بسیمہ،شمشی، دمگ اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت 4.5رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکز خاران سے 68 کلومیٹر جنوب میں تھا،زلزلے کی شدت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،، لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے کمروں سے باہر نکل آئے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے دونوں اضلاع میں جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

Exit mobile version